آمد کا پہلا اتوار" مبارک "(28-نومبر"2021).
""منجی دو عالم"، "ابن خدا" یسوع مسیح" کی پہلی آمد جو" ان کے دنیا میں آنے سے ہو چکی ہے" ۔ کلیسیا اس کی یاد منانے کے ساتھ ساتھ "نجات دہندہ "یسوع مسیح کی آمدثانی ( روز عدالت)" کے لئے بھی خود کو تیار کرتی ہے ۔
آمد کے "چار" اتوار ہوتے ہیں ۔ اور ہر آمد کے اتوار" ایک " ایک" موم بتی " ترتیب وار " روشن" کی جاتی ھے " جس میں کلیسیاء مسیحی ایمان میں تازگی" گناہوں کی توبہ اور خدا سے معافی" تیاری"اپنی زندگی میں تبدیلی" دعا" عزیز و اقارب سے صلح" معافی" خاندانی پیار" عبادتی سرگرمیوں" ضرورتمندوں کا خیال رکھنا" حق دار کو اپنی خوشیوں میں مل بانٹ کے شامل کرنا" جیسے مشاہدے سے گزرتے ھیں " آمد کے ان اتوار کی عبادات میں ہم صحائف مقدس میں سے مسیح کی آمد سے متعلق خدا کے انسان سے وعدوں کے متعلق نبیوں کی پیشنگوئیاں سنتے ہیں ۔ آمد کے ان مقدس ایام کو ہم خدا کے وعدوں اور نبیوں کی پیشنگوئیوں کا موسم کہہ سکتے ہیں۔
آمد کے ان مقدس اور پاک ایام میں لطوریائی علامات اور Symbols اپنے اندر گہرے روحانی، ایمانی اور الہیاتی معنی، مفہوم اور پیغام رکھتے ہیں ۔ ان لطوریائی علامات اور Symbols میں ہرے رنگ کی ریتھ، شمیں " موم بتی, اور ان کے رنگ ، جامنی، گلابی اور سفید اپنے اندر گہرے معنی، مطلب اور مفہوم رکھتے ہیں ۔
آمد کے ایام میں استعمال ہونے والے رنگ۔
1۔جامنی رنگ۔
2۔ گلابی رنگ۔
3۔ سفید رنگ۔
4۔ سبز رنگ
1۔ جامنی رنگ۔ ( شاہی رنگ Royal color)
جامنی رنگ در حقیقت شاہی (Royal) رنگ ہے۔ قدیم وقتوں اور زمانوں میں یہ رنگ بہت مشکل سے ملتا تھا یعنی بہت نایاب تھا اور نایاب اور کم یاب ہونے کی وجہ سے بیش قیمت تھا اس لئے اس کو شاہی خاندان سے منسوب کیا جانے لگا۔
کلیسیا میں یہ جامنی رنگ, خداوند یسوع مسیح, منجی دو عالم کی دنیا میں آمد پر شہنشاہوں کے شہنشاہ اور بادشاہوں کے بادشاہ کی شاہی آمد پر استعمال کیا جانے لگا جو لطوریائی عبادات کا اہم حصہ ہے۔
2۔ گلابی رنگ۔
خوشی اور مسرت کا رنگ ہے جو آمد کے تیسرے اتوار کو لطوریائی عبادات میں استعمال کیا جاتا ھے۔ آمد کی گلابی شمع کو گڈریوں اور چرواہوں کی شمع کہتے ہیں۔ اس کو خوشی کی شمع بھی کہتے ہیں۔
آمد کے تیسرے اتوار کی اس گلابی شمع کے جلائے جانے اور لطوریائی عبادات کی مقدس اور پاک رسومات کے ساتھ ہی آمد کے موسم کا مزاج توبہ اور ریاضت سے نکل کر خوشی کے موسم اور مزاج میں بدلنے لگتا ہے۔ خوشی اس بات کی کہ دنیا کے نجات دہندہ یسوع مسیح کی پیدائش ہر لمحہ گزرنے کے ساتھ قریب سے قریب تر ہوتی جا رہی ہے
3۔ سفید رنگ۔
پاکیزگی, دائمی خوشی, مسرت اور زندگی کا رنگ ہے۔
4۔ سبز رنگ۔
امید اور زندگی کا رنگ ہے۔ وہ امید جو دنیا کے نجات دہندہ یسوع مسیح کے دنیا میں آنے پر لگی ہوئی تھی اور لگی ہوئی ہے۔ جو دنیا کو زندگی دینے آیا تھا اور روز حساب اور روز محشر پھر آئے گا۔ یہ سبز رنگ دائمی زندگی کی علامت کا رنگ ہے۔
آمد کی ریتھ Wreath.
آمد کی ریتھ (Advent wreath ) سدا بہار سبز شاخوں اور پتوں سے دائرے کی شکل میں بنائی جاتی ہے ۔ جو دائمی، ابدی اور کبھی نہ ختم ہونے والی ہمیشہ کی زندگی کو ظاہر کرتی ہے ۔ جو خدا کے بیٹے مسیح یسوع میں ہے۔ وہ لوگوں کو یہ ابدی اور دائمی زندگی دینے کے لیے دنیا میں آ رہے ہیں۔ تاریخی طور پر نجات دہندہ یسوع مسیح دو ہزار سال سےکچھ عرصہ پہلے بیت لحم میں آ چکےہیں جوکہ پہلی آمد ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم خداوند یسوع مسیح کی دوسری آمد پر بھی غور و فکر اور دھیان و گیان کرتے ہوئے ہم اپنے آپ کو ان کی دوسری آمد کے لئے بھی تیار کرتے ہیں۔ یہ دوسری آمد روز محشر اور قیامت ہے جو دنیا کے اختتام کے وقت پر ہو گی۔( ریتھ کی گول دائرے کی شکل مسیح کی اس ابدی زندگی کو ظاہر کرتی ہے جس کا نہ کوئی شروع ہے اور نہ ہی اختتام ۔ جو ہمشیہ سے ہمیشہ تک، دائمی اور ابدی زندگی ہے۔
ریتھ پر روائتی طور پر چار شمعیں رکھی جاتی ہیں جن میں سے تین کا رنگ جامنی ( purple ) اور ایک کا رنگ گلابی (Pink) ہوتا ہے. جامنی رنگ، دعا، توبہ اور قربانی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گلابی رنگ خوشی کو ظاہر کرتا ہے۔ کچھ لوگ ان چار موم بتیوں یا شمعوں کے درمیان ایک سفید رنگ کی موم بتی یا شمع بھی رکھتے ہیں۔ سفید رنگ خداوند یسوع مسیح مسیح کی پاکیزہ، دائمی زندگی اور ابدی خوشی کو ظاہر کرتا ہے ۔
آمد کے ہر اتوار کو ریتھ پر رکھی ہوئی چار موم بتیوں میں سے ایک موم بتی جلائی جاتی ہے ۔ ہر شمع یا موم بتی نجات کے ایک اہم روحانی، ایمانی اور لطوریائی موضوع کی عکاسی اور نمائیندگی کرتی ہے ۔
1. آمد کا پہلا اتوار ۔ مضمون ۔ امید لطوریائی رنگ جامنی
آمد کی پہلی شمع، 'امید کی شمع' ہے۔ اسے 'نبی کی شمع' اور 'نبیوں کی پیشنگوئی کی شمع' کہتے ہیں عہد عتیق کے انبیاء کرام بلخصوص اشعیا نبی امید کے ساتھ مسیح کا انتظار کرتے ہیں ۔
2. آمد کا دوسرا اتوار۔ مضمون۔ ایمانی پیار لطوریائی رنگ جامنی
آمد کی دوسری شمع، 'ایمانی پیار کی شمع' ہے جسے بیت لحم کی شمع کہتے ہیں ۔ میکا نبی نے پیشن گوئی کی تھی کہ مسیح بیت لحم میں پیدا ہو گا جو حضرت داؤد بادشاہ کی جائے پیدائش ہے۔ اس کو 'تیاری کی شمع' بھی کہتے ہیں ۔
3. آمد کا تیسرا اتوار ۔مضمون ۔ خوشی۔ لطوریائی رنگ گلابی
آمد کا تیسرا اتوار 'Gaudette Sunday' کہلاتا ہے ۔ جس کا مطلب خوشی کا اتوار ہے۔ آمد کی تیسری شمع، 'خوشی کی شمع' ہے۔جسے 'گڈریوں یا چرواہوں کی شمع' کہتے ہیں ۔ جنہیں خوشی کی بشارت دی گئی کہ ان کے لئے منجی پیدا ہوا ہے ۔ یعنی مسیح, عاجز اور غریبوں کے لئے آیا ہے
4. آمد کا چوتھا اتوار ۔ مضمون ۔ امن ,محبت اور پیار ۔ لطوریائی رنگ ۔ جامنی
آمد کی چوتھی شمع، ' امن,محبت اور پیار کی شمع' ہے۔ جسے 'فرشتوں کی شمع' اور 'بیت لحم کی شمع' کہتے ہیں جنہوں نے بتایا کہ یسوع امن لے کر آیا ہے ۔
Comments
Post a Comment